فصل خریف کے قرضے،کو آپریٹو بنک نے ایک ارب90کروڑ98لاکھ سے زائد روپے وصول کر لئے‘ وزیر کو آپریٹو پنجاب

ہفتہ 8 فروری 2014 13:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کو آپریٹو بنک نے فصل خریف 2013کی وصولی کے سلسلے میں اب تک ایک ارب90کروڑ98لاکھ 50ہزار 87روپے وصول کر لئے ہیں جو قرض پر دی گئی کل رقم کا 99.59فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف اضلاع سے آئے وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فصل ربیع 2013-14کیلئے 15جنوری تک بنک نے 10ہزار771،کو آپریٹو سوسائٹیز کے 67ہزار807کاشتکاروں/ممبران میں ایک ارب94کروڑ18لاکھ 21ہزارروپے کے قرضے تقسیم کئے تا کہ کاشتکا ر اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بنک نے31جنوری تک مذکورہ فصل کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔ بنک نے 31جنوری2014تک فصل خریف2013کی وصولی اور فصل ربیع 2013-14کیلئے قرضوں کے اجراء کا ہدف 100فیصد مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کے میدانی عملے کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق وصولی اور قرضوں کے اجرا کا کام 100فیصد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بنک فصل خریف 2014ء کے لئے پیداواری قرضہ جات کا اجراء اپریل 2014 ء میں شروع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں