لاہور میں سعودی شہزادے کی آمد پر مال روڈ انڈر پاس میں ٹرک پھنس گیا
تازہ ترین : 1

لاہور میں سعودی شہزادے کی آمد پر مال روڈ انڈر پاس میں ٹرک پھنس گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء)لاہور میں سعودی شہزادے کی آمد پر مال روڈ انڈر پاس میں ٹرک پھنس گیا۔ پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ ٹرک کے بالائی حصے کو کاٹ کر اسے انڈر پاس سے باہر نکالا گیا سعودی عرب کے وزیر سیاحت اور نوادرات شہزادہ سلطان بن سلمان کی لاہور آمد پر مال روڈ انڈر پاس کے اندر ٹرک پھنس گیا، جس سے کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ معزز مہمان کی لاہور موجودگی اور ان کے روٹ میں انڈر پاس میں ٹرک پھنسنے سے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔اہلکاروں نے ٹرک کے ٹائروں سے ہوا نکال کر اور اس کے بالائی حصوں کو اکھاڑ کر اسے انڈر پاس کے نیچے سے نکالا ۔

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 13:23:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں