جعلی اور گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال پر26 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا

جمعہ 7 فروری 2014 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ اپلائیڈ فار، جعلی،بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ،گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال، تجاوزات، ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،ون وے کی خلاف ورزی ،ٹریفک کے بہاو میں خلل پیدا کرنے ،غیر محفوظ اور خطرناک حد تک اوولوڈنگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔

ماہ جنوری کے دوران جعلی اور گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال پر26 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے پر5،تجاوزات قائم کرنے پر9،ون وے کیخلاف ورزی کرنے پر 25اور ٹریفک کے بہاو میں خلل، رکاوٹ پید ا کرنے پر75افراد کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہاکہ اپلائیڈ فار،بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اور سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کررہی ہے۔

شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔سہیل چوہدری نے شہریوں سے کہا کہ وہ دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس بھی ہمراہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر سڑکوں پر چلنے والی خستہ حال اور حادثات کا باعث بننے والی وجوہات کو بھی دور کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں