بگ تھری کے معاملے میں حق اورسچ کا ساتھ دینگے ، اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، چوہدری ذکاء اشرف

جمعہ 7 فروری 2014 14:35

بگ تھری کے معاملے میں حق اورسچ کا ساتھ دینگے ، اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، چوہدری ذکاء اشرف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے میں حق اورسچ کا ساتھ دینگے ، اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ایشیاء کپ کیلئے بنگلہ دیش جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کریگی ۔میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہاکہ بگ تھری کے معاملے میں حق اور سچ کا ساتھ دیں گے، ایشیا کپ کے لیے بنگلا دیش جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کریگی۔

(جاری ہے)

ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بورڈز اپنے موٴقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، میں اس معاملے پر تمام بورڈز سے بات کروں گا اور جنوبی افریقا اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز سے سنگاپور میں مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کی جائیگی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں شروع کریں گے اور کلب کرکٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا جس کیلئے سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذکاء اشرف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کوچ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ کوچ کے نام کا اعلان 9 فروری کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں