ادکارہ مدیحہ شاہ آج اپنی 34ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 7 فروری 2014 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء ) نامور ادکارہ مدیحہ شاہ آج ( ہفتہ ) کو اپنی 34ویں سالگرہ منائیں گی ۔ اداکارہ مدیحہ شاہ 8فروری 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اُن کا اصل نام روبینہ بٹ ہے تاہم شوبز کی دنیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کر کے مدیحہ شاہ رکھ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ، اسٹیج اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

اُن کی مشہور فلموں میں چاہتی ہوں ، لاٹ صاحب ، میں نے پیار کیا ، منڈا کشمیری ، میں جینا ، مجاجن ، نرگس ، ننگے پاؤں ، پیاسا ساون اور زمین آسمان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ مدیحہ شاہ آج کل اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔ اداکارہ مدیحہ شاہ آج ( ہفتہ ) کو اپنی 34ویں سالگرہ لاہور میں منائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں