سینئر فنکار غیور اختر شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج
تازہ ترین : 1

سینئر فنکار غیور اختر شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) فلم ، ٹی وی اورریڈیو کے سینئر فنکار غیور اختر شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال کے سی سی یو وارڈ میں زیر علا ج ہیں ۔ غیور اختر کے ساتھی اداکاروں عرفان کھوسٹ ، مسعود اختر ، حامد رانا ، قوی خان ، منیر نادر سمیت دیگر فنکاروں نے اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے پرستاروں سے بھی اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں جگر ، عارضے اور گردوں کا عارضہ لا حق ہے ۔غیور اختر تین دہائیوں سے ریڈیو ، ٹی وی اور فلم سے وابستہ رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/02/2014 - 13:03:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں