لاہور، سریا فیکٹری کی بھٹی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

جمعہ 7 فروری 2014 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) باغبانپورہ لاہورمیں سریا فیکٹری کی بھٹی میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق اوردو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں واقع سریا بنانے والی فیکٹری کی بھٹی دھماکہ خیز مواد باعث پھٹ گئی جس کے نتیجے میں الیاس نامی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ جاں بحق ہونے والے الیاس کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے وقوع سے بیانات ریکارڈ کر کے فیکٹری مالک کے خلاف کار روائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں