لاہورایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کو کوشش ناکام
تازہ ترین : 1

لاہورایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کو کوشش ناکام

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے خاتون مسافر کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نے لاہور سے جدہ جانے والی ایک مسافرخاتون کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں موجود شیمپو کی بوتلوں سے 520گرام ہیروئن برآمد ہوگئی، خاتون کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور ایئر پورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو 90گرام ہیروئن پکڑی تھی۔

وقت اشاعت : 07/02/2014 - 11:45:16

اپنی رائے کا اظہار کریں