صوبہ کی 14جیلوں میں تین ماہ کے اندر ٹیلی فون سہولت میسر کردی جائیگی‘ وزیر جیل خانہ جات پنجاب ،تمام جیلوں میں جیمرز بھی لگائے جارہے ہیں،پانچ کروڑ روپے سے سزا پوری کرنے والے دیت اور جرمانے کے قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے،وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کیمپ جیل میں قیدیوں کو اپنے عزیزواقارب سے بات کرنے کیلئے پی سی او کا افتتاح کردیا

جمعرات 6 فروری 2014 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کیمپ جیل لاہور میں قیدیوں کو اپنے عزیزواقارب سے بات کرنے کے لئے پی سی او کا افتتاح کردیا ۔ اب قیدی ہفتے میں دو بار اپنے عزیزواقارب سے بات کرسکیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر قیدیوں کو فون کی سہولت فراہم کرنے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے او رتین ماہ کے اندر 14جیلوں میں پی سی او قائم کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ پی سی او کا سوفٹ ویئر سیکورٹی کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سے موبائل کے ناجائز استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ تمام جیلوں میں جیمرز بھی لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مخیر حضرات کی طرف سے پانچ کروڑ روپے مدد سے صوبہ کی جیلوں میں سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرایا جارہا ہے جو جرمانے اور دیت کی رقم نہیں ادا کرسکتے۔ان قیدیوں کو آئندہ ہفتے کے دوران رہا کردیا جائے گا -انہوں نے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی اور دیت کی وجہ سے کوئی قیدی جیل میں نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں