لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس10.95پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5127.91 پر بند ہوا

جمعرات 6 فروری 2014 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس10.95پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5127.91 پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر123 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔35کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ75کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل36لاکھ15 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ( رائٹ) کے 7 لاکھ 85ہزارحصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے5 لاکھ35 ہزار500حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4 لاکھ59ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ہینو پاک موٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.83روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.94 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں