آئی جی پنجاب خان بیگ نے وفاق سے دوا یس پیز کی خدمات مانگ لیں
تازہ ترین : 1

آئی جی پنجاب خان بیگ نے وفاق سے دوا یس پیز کی خدمات مانگ لیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے وفاق سے دوپولیس افسران کی خدمات مانگ لیں ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت سے دوپولیس افسران ایس پی کیپٹن (ر)مستنصرفیروز اور ایس پی عبدالقادر قمر کی خدمات پنجاب کے لئے طلب کی ہیں ۔ دونوں پولیس افسرا ن اس وقت سلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں پولیس افسران کو پنجاب میں تبادلے کے بعد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/02/2014 - 19:50:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں