لاہور، انسداد دہشتگردی فورس میں بھرتی کیلئے ریٹائرد فوجی افسران سے انٹر ویوز ..
تازہ ترین : 1

لاہور، انسداد دہشتگردی فورس میں بھرتی کیلئے ریٹائرد فوجی افسران سے انٹر ویوز کاسلسلہ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء)انسدا د دہشتگردی فورس میں بھرتی کیلئے ریٹائرد فوجی افسران سے انٹر ویوز کاسلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان ، آئی جی پنجاب خالد بیگ، ایڈیشنل آئی جی آفتاب چیمہ اور حساس اداروں کے افسران نے انسداد دہشتگردی فورس میں بھرتی کے لئے درخواستیں دینے والے ریٹائرڈ فوجی افسران سے انٹرویوز لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ انٹرویوز کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا اور کمیٹی منتخب ناموں کی فہرست وزیراعلیٰ کو ارسال کر یگی اور منظوری کے بعد انہیں تربیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/02/2014 - 19:43:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں