واقعہ کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے سلمان ،آصف اور عامر قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے بے چین
جمعرات 6 فروری 2014 15:47
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے تین پاکستانی کھلاڑیوں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے بے چین ہیں ، تینوں کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔پانچ فروری کو ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف اگست 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر سلمان کو دس، آصف کو سات اور عامر کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ میں واقعے کو بھول جانے کی بہت کوشش کرتا ہوں لیکن اس دن کے بارے میں مجھے کوئی نہ کوئی یاد کراہی دیتا ہے۔سلمان کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور شعبے کو جوائن نہیں کرسکتے اور کرکٹ میں کم بیک کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے عامر کا معاملہ اٹھایا ہوا ہے۔ میں نے ان سے اپیل کی ہے کہ مجھے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
میں اپنا کریئر جلد سے جلد شروع کرنا چاہتا ہوں۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ فلمی کریئر میں قدم رکھنے کے باوجود وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں فلم میں اداکاری کر رہا ہوں لیکن میرا پہلا پیار کرکٹ ہے اور پابندی کے ختم ہونے کے دن کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا، یہ میرے خون میں شامل ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے بالنگ کروں گا۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور کرکٹ میں واپسی کے علاوہ ان کے دماغ میں اور کچھ نہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری