جسٹس شجاعت علی نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال مسمار کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی

جمعرات 6 فروری 2014 15:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال مسمار کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔ کیس کی سماعت نہ ہونے سے ہسپتال کو مسمار کرنے کیخلاف حکم امتناعی غیر موثر ہو گیا ۔اس کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد کر رہے تھے لیکن انکی راولپنڈی بنچ میں شمولیت کے بعد کیس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مسماری کے خلاف تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اورینگ ڈاکٹرز نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ سماعت کے دوران ایل ڈی اے حکام نے موقف اپنایا کہ ہسپتال کو مسمار نہیں کیا جارہا ، مذکورہ ہسپتال بیس کنال پر واقع ہے لیکن منصوبے کے لئے دو کنال گیارہ مرلے اراضی لی گئی ہے جس میں دو کنال خالی پڑی ہوئی تھی جبکہ باقی پر جو حصے قائم تھے انہیں دوسری جگہ پر تعمیر کرکے دیا جائے گا ۔جسٹس شجاعت علی خان نے ذاتی وجوہ کی بناپر کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔ کیس کی سماعت نہ ہونے باعث گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال مسمار کرنے کے خلاف حکم امتناعی غیر موثر ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں