سندھ فیسٹیول کی طرز پر چاروں صوبوں میں اس طرح کے فیسٹیول ہونے چاہیے ‘ عائشہ ثناء

جمعرات 6 فروری 2014 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء ) ادکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ سندھ فیسٹیول کی طرز پر چاروں صوبوں میں اس طرح کے فیسٹیول ہونے چاہیے ، ا س طرح کے فیسٹیول سے اپنی آنے والی نسلوں کواپنی ہزاروں سال سے پرانی ثقافت سے روشناس کرویا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ فیسٹیول لوگوں کے لئے ایک بہترین تفریح بھی ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرصوبے کی ثقافت صرف ایک صوبے کی ثقافت نہیں سب صوبوں کی ثقافت پاکستانی ثقافت بنتی ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو اپنی خوبصورت ثقافت سے آگاہ کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرام ہرصوبے میں شروع کرنے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں