میری تین فلمیں مکمل ہو چکی ہیں ، جنہیں مارچ تک سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا ‘ زریں
جمعرات 6 فروری 2014 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اداکارہ زریں نے کہا ہے کہ اداکارہ صائمہ نور کے بعد میں اس وقت فلم انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہوں جو سال 2004ء سے لے کر اب تک مسلسل فلموں میں کام کر رہی ہوں ، مجھے لاکھوں روپے کے عوض اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی آفر ہوئی مگر میں سلور سکرین کو چھوڑ نہیں سکتی ، میں جب تک زندہ ہوں فلموں میں اداکاری کرتی رہوں گی ۔
” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تین فلمیں مکمل ہو چکی ہیں جن میں فلم نصیبو ، پتر مکھن گجر دا اور ملتے ہیں دل یہاں ، شامل ہیں اس کے ساتھ مزید چار فلموں میں اداکاری کر رہی ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی مکمل ہونے والی فلمیں مارچ تک ریلیز ہو جائیں گی ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نقصان باہر والوں نے نہیں پہنچایا بلکہ اس میں گھر والے قصور وار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینما مالکان کو بھارتی فلموں کے ساتھ پاکستانی فلموں کو بھرپور انداز میں پروموٹ کرنا چاہیے ۔ پیسہ سب کچھ نہیں ہے ملک کیلئے بھی کچھ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ایک جدید سٹوڈیو میں جدید ترین مشینری فراہم کرے تاکہ ہمیں اپنی فلموں کے پرنٹ بیرون ملک سے نہ کروانے پڑیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قرآن پاک بے حرمتی کیس ،پانچ ملزمان کی ضمانت منظور
برائلر گوشت کی قیمت میں2روپے کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
وفاقی حکومت چینی کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہ دے ‘ مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن
ٹیکس بارز،آئی سی اے ،چیمبرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہوئے ہیں ایس آر اوز واپس لئے جائیں‘ مقررین
ْروٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے 817افراد گرفتار
پائیدار ترقی کیلئے ہر شعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جارہا ہے ‘ چوہدری شافع حسین
عدالت کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر افسران تبدیل کرنے کا حکم
عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 26 اپریل تک توسیع
جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے ،بینک اکائونٹ، علاج، ایجوکیشن سسٹم،دستاویزات ..
الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا
معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمراء میلوڈیز میں نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ