فلم ” مولا وے “ کی شوٹنگ کا آخری سپیل رواں ہفتے شروع ہو جائیگا
تازہ ترین : 1

فلم ” مولا وے “ کی شوٹنگ کا آخری سپیل رواں ہفتے شروع ہو جائیگا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اداکار ببرک شاہ کی بطور رائٹر ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر فلم ” مولا وے “ کی شوٹنگ کا آخری سپیل رواں ہفتے شروع ہو جائے گا ۔ دس سے بارہ دن مسلسل شوٹنگ کے بعد فلم کا کیمرہ کلوز کر دیا جائیگا ۔ فلم کی کاسٹ میں ببرک شاہ ، روپ ، راشد محمود ، جہانگیر خان جانی ، راحیلہ آغا ، محمد حسین ، اورنگ زیب لغاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ فلم کی انگلش ، اُردو اور پشتو زبانوں میں ڈبنگ کی جا رہی ہے ۔ انگلش زبان میں ڈبنگ کر کے فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کیا جائے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/02/2014 - 14:08:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں