کراچی سے روٹھ جانے والی روشنی عنقریب لوٹ آئے گی ،شہر قائد پھر سے معاشی و ثقافتی ..
تازہ ترین : 1

کراچی سے روٹھ جانے والی روشنی عنقریب لوٹ آئے گی ،شہر قائد پھر سے معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز و محور بن جائیگا‘ میاں عرفان دولتانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن ہماری قیادت کی ترجیحات کا حصہ ہے، جمہوری نظام کے دوام اور استحکام کیلئے آئین اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی کوئی پارٹی اسمبلیوں کے اندر یا باہر احتجاج کی آڑ لے کر حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے روٹھ جانے والی روشنی عنقریب لوٹ آئے گی اور شہر قائد پھر سے معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز و محور بن جائیگا۔جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشت گردی کے خاتمہ اور خطہ میں امن و استحکام کے حوالے سے موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/02/2014 - 13:39:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں