کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع ،عمر اکمل وارڈن سے جھگڑے کے باقاعدہ ذمہ دار قرار
بدھ 5 فروری 2014 15:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) گلبرگ پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا، عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیدیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق عمر اکمل پر مقدمے کا چالان منگل کے روز عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ پولیس نے عمر اکمل کے خلاف چالان جوڈیشنل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور کی عدالت میں پیش کیا ۔
تفتیشی افسر امدا دعلی کی جانب سے جمع کروایا گیا چالان دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں عمر اکمل کو وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قرار دیا گیا ۔(جاری ہے)
عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اوراسے دھمکیاں بھی دیں ۔عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی۔ جبکہ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور ان پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمر اکمل کو طلب کر لیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ