مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے قرضہ سکیم شروع کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

بدھ 5 فروری 2014 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے تمام جماعتوں اور اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اہم چیلنج ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آتے ہی اقتصادی اصلاحات شروع کردیں۔ موجودہ حکومت گیارہویں پانچ سالہ منصوبے اور 2025ء کے پروگرام پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

معیشت امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی‘ مضبوط اور متحرک اداروں کی تشکیل ہماری حکومت کا عزم ہے دنیا میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔ آئین کی بالادستی اور اداروں میں توازن ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن)پاکستان کو جدید اور اعتدال پسند ملک بنانا چاہتی ہے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے قرضہ سکیم شروع کی اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں