حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے سفارتی کوششوں کو آغاز کرے‘ پیپلز پارٹی
بدھ 5 فروری 2014 15:21
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے سفارتی کوششوں کو آغاز کرے ،موجودہ حکومت کشمیر کے معاملے پرجدوجہد نہیں کررہی اور بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہی ہے ، کشمیر کے معاملے پر سب سے پہلے مضبوط آواز ذوالفقار علی بھٹو نے اٹھائی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے نوید چوہدری ، الطاف قریشی ، بیرسٹر راجہ عامر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ نوید چوہدری نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا چمپئن بنتا ہے لیکن اسکی ناک کے نیچے جمہوریت کا حق چھینا جارہا ہے ۔کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان متنازعہ معاملہ ہے ۔(جاری ہے)
حکومت پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے سفارتی کوششوں کا آغاز کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان سے ان کی زبان میں بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھاکہ عمران خان طالبان خا ن اوریہ دستانے پہن کر طالبان سے ہاتھ ملاتے ہیں لیکن اندر سے یہ ایک ہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انکا کردار واضح ہو گیا ہے۔ الطاف قریشی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھاکہ کشمیر کے لئے ایک سال تک بھی جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے ۔ کشمیری پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور انہیں یہ حق ملنا چاہیے ۔ بیرسٹرراجہ عامر نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور اعادہ کرتی ہے کہ انکے لئے ہر فورم پر آوازبلند کی جائے گی ۔ سیمینار میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قراردادیں بھی منظوریکی گئیں اور دعا بھی کرائی گئی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری