آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائینگے‘ ماہ ..
تازہ ترین : 1

آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائینگے‘ ماہ نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ آج بالی ووڈ فلموں کی دوڑ میں ہم سے آگے ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے بھی جدوجہد شروع کر دی ہے ، آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائیں گے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے شک فلم کے میدان میں بھارت ہم سے آگے ہے لیکن اسٹیج ڈرامے میں ہمارا کوئی جوڑ نہیں ہے ، ہمارے اسٹیج کا ایک فنکار بھارتی کامیڈین پر بھاری ہے۔ بھارت ہمارے اسٹیج ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پاکستانی اسٹیج ڈرامے سی ڈی پر دیکھیں جاتے ہیں جو ہماری کامیابی کی علامت ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/02/2014 - 14:02:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں