حکومت کی ہدایات پر پولیس نے فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کی فہرست اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا،مزید 100افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر ،فہرست اپ گریڈ کرنے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کریک ڈاؤن کیا جائیگا

منگل 4 فروری 2014 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) حکومت کی ہدایات پر پولیس نے فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کی فہرست اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا ، مذکورہ کارروائیوں میں ملوث مختلف مکاتب فکر کے مزید 100افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے گئے ۔ منگل کے روز آئی جی پنجاب خان بیگ سے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد اور ایس ایس پی آپریشنز رانا عبد الجبار نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا فرقہ وارانہ کاررائیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات بارے غور کرنا تھا ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث شر پسند وں کی فہرست اپ گریڈ کی جائے ۔ سی سی پی او کے مطابق فہرست کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مزید سو افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرست اپ گریڈ کرنے کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں