چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے چیف سلیکٹر عامرسہیل کی ملاقات ،ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کیلئے اسکواڈ کی تشکیل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی

منگل 4 فروری 2014 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکاء اشرف سے چیف سلیکٹر عامرسہیل نے ملاقات کی ۔ جس میں ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کے لئے اسکواڈ کی تشکیل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عامر سہیل نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ۔عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اوراسکے لئے ترقی کے لئے ہر ممکنہ کردار ادا کروں گا ۔اس موقع پر ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کپ کے میگا ایونٹ کے لئے اسکواڈ کی تشکیل سمیت دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں