الحمرا کے ساؤنڈ آپریٹر محمود بٹ فضا الٰہی سے انتقال کر گئے، مقامی قبرستان میں ..
تازہ ترین : 1

الحمرا کے ساؤنڈ آپریٹر محمود بٹ فضا الٰہی سے انتقال کر گئے، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) الحمرا کے ساؤنڈ آپریٹر محمود بٹ فضا الٰہی سے انتقال کر گئے ، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان کے انتقال پر الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ اور شوبز حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار ذولفی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب انصاری ، الحمرا ہال lکے مینیجر حکلی رزاق ، ہال llکے مینیجر محمد اعظم اور حبیب الرحمن سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں سخاوت ناز ، امانت چن ، صوبیہ خان ، روبی انعم ، گوشی خان ، چندا علی ، مدھو ، ککلل چوہدری ، مسعود اختر ، قیصر جاوید ، عابد کشمیری ، انور علی ، خالد معین بٹ ، زارا اکبر اور نگار چوہدری نے کہا ہے کہ محمود بٹ محنتی او ر قابل انسان تھا جس کے انتقال سے آرٹس کونسل ایک اچھے ورکر سے محروم ہو گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/02/2014 - 14:35:58

اپنی رائے کا اظہار کریں