آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ میں میرا کردار فلم بینوں کو ضرور پسند آئے ..
تازہ ترین : 1

آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ میں میرا کردار فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گا ‘ سخاوت ناز

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ میری آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ میں میرا کردار فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گا ، فلم میں تمام اداکاروں نے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کیا ہے اور ہر ایک اداکار نے اپنا کردار بڑی خوبی سے ادا کیا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا اچھا لگتا ہے اور ایسا کر کے مجھے دلی خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی آنے والی پنجابی فلم ” جان توں پیارا “ بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے ۔ اس فلم کا میوزک موسیقار حسن صادق نے ترتیب دیا ہے جو لوگوں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہے گا ۔ فلم کے ہدایتکار یوسف مراد ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/02/2014 - 14:34:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں