صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کا اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 4 فروری 2014 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) عوام کو سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ذمہ داران نے مارکیٹوں کا وزٹ کیا جس کے دوران اورچارجنگ اور دیگر جرائم کے مرتکب افراد کو 8,26,450روپے کا جرمانہ کیا گیا، گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب بھر کے سہولت بازاروں میں 3,76,197 آٹے کے تھیلے سہولت بازاروں میں فروخت کیے گئے، شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں موبائل فون کے ذریعے معلوم کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا طریقہ کار بھی متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے شہری کسی بھی ایٹم کا نام سپیس دے کر 80024پر بھیج کر متعلقہ ایٹم کی قیمت معلوم کرسکیں گے۔

یہ بات کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر خوراک بلال یسٰین نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی موجودتھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہر مہینے ڈی سی او کی سربراہ میں اجلاس منعقد کریں گی جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی حتمی تعین کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں توازن دیکھنے کو ملا تاہم وزن کی کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ہدایات جاری کیں کہ پولٹری اور دیگر تمام اشیائے خوردونوش کے درست وزن کو چیک کرنے کیلئے کانٹے تمام بازاروں اور منڈیوں میں صارفین کو مفت میسرآنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں