لاہور، برانڈرتھ روڈ پرپلاسٹک کے کھلونے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

منگل 4 فروری 2014 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) لاہور میں برانڈرتھ روڈ پرپلاسٹک کے کھلونے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آگ نے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کے باعث قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ تنگ گلیوں کے باعث آگ پر قابوپانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں