لاہور، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
تازہ ترین : 1

لاہور، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء)لاہورہائیکورٹ نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور لیسکو سے 7 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے جس سے گھریلو اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اقدام کالعدم قراردیاجائے ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورلیسکو سے 7فروری کوتحریری جواب طلب کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/02/2014 - 21:11:51

اپنی رائے کا اظہار کریں