بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،لیاقت بلوچ
پیر 3 فروری 2014 16:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اور ہندوستان کی آشیر باد پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو شہید اور سزائیں سنائی جا رہی ہیں جو کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ محبت کا نتیجہ بتانا ہے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے کا نتیجہ ہے،امریکہ ہمارا دشمن ہے جو اس خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی حق حق خودارادیت ہے جو انہیں ہر صورت دینا ہو گا،پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کے لیے اپنی آواز بلند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر بات ہو رہی ہے کشمیر کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،آ پارٹیز کانفرنس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد کی کال پر 1990میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اس وقت کی وزیر اعظم محترم بینظیر بھٹو اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا،قاضی حسین احمد اور جماعت اسلامی پاکستان نے بھرپور انداز میں کشمیری مجاہدین اور مہاجرین کی سرپرستی کی اور خود جا کر قافلوں کا استقبال کیا اور ان کی بھرپور میزبانی کا حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس مشکل وقت میں مجاہدین اور مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ لیتے تو دنیا دیکھتی کہ کشمیر میں تاریخی سرنڈر ہوتا انہوں نے کہا کہ آزادی اور حریت کی شمع روشن اور استعمار کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں یہاں کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہمارے حکمران بین الاقوامی سازشوں میں کا شکار ہو گئے پرویز مشرف نے یوٹرن لیے کر کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا آزاد کشمیر کے حکمران اور مقبوضہ کشمیر میں بھی حریت کا ایک دھڑا اس کا شکار ہو گیا مگر جماعت اسلامی اور سید علی گیلانی کا موقف تھا وقت نے وہ درست ثابت کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر مجاہدین اور شہداء کے ورثاکی سرپرستی کرتی ہے5فروری قاضی حسین احمد کی پکار پر منعقد کیا جاتا ہے جو پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کی پشت پر ہے ہم جماعت اسلامی پاکستان کے شکر گزار ہیں،حق اور باطل کا معرکہ جاری ہے،فتح حق کی ہی ہو گی انہوں نے کہا کہ مصر،تیونس،بنگلہ دیش ہو یا کشمیر اسلامی تحریک حق پر قائل اور ڈٹی ہوئی ہے حق غالب آئے گا اور باطل بھاگ جائے گا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد دہلی کے فیصلے سنائے جا رہے ہیں بھارت کی آشیر باد پر یہ ظلم و ستم ہو رہا ہے یہ کشمیریوں کو پیغام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ قرار دینا شہداء کے لہو سے غداری ہے،جماعت اسلامی شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے،کانفرنس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ،امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر،میاں مقصود،امیر العظیم،عبدالغفار روپڑا، زبیر احمد ظہیر،میاں مرعوب،حافظ نصیر الدین،مولانا سیف الدین سیف،کاظم شاہ اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدیں نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
8 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مسعود مختار
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس
روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے‘کمشنر لاہور
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سیکرٹری ایکسائز
وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب
چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر والدین کو تین سال قید کی سزا تجویز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے، عظمی بخاری
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت