لاہو رہائیکورٹ نے چھٹی جماعت کی طالبہ کیساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پیر 3 فروری 2014 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے گڑھ مہاراجہ میں دس سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق نواحی موضع حسو بلیل میں محنت کش کی دس سالہ بیٹی جو کہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم صدیق اور اسکے دیگر دو ساتھی اسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزمان بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بچی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم خبری رپورٹ کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں