” لیا جائے گا تم سے کام طالبان کی وکالت کا “، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمران خان کے حامیوں اور سیاسی مخالفین میں طبل جنگ بج گیا

پیر 3 فروری 2014 14:37

” لیا جائے گا تم سے کام طالبان کی وکالت کا “، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمران خان کے حامیوں اور سیاسی مخالفین میں طبل جنگ بج گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) طالبان کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کیلئے نام دئیے جانے کے بعد عمران خان مشکل میں پھنس گئے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حامیوں اور سیاسی مخالفین میں طبل جنگ بج گیا ۔تفصیلات کے مطابق طالبان کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کیلئے اعلان کردہ کمیٹی میں عمران خان کا نام دئیے جانے کے بعد نہ صرف عمران خان بلکہ پارٹی رہنما بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔ ایک سیاسی مخالف نے عمران خان کی تصویر کے ساتھ جلی حروف میں لکھا ہے کہ ” لیا جائے گا تم سے کام طالبان کی وکالت کا “ ،کچھ نے لکھا ہے کہ عمران خان در حقیقت طالبان ہی ہیں جبکہ جواب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے کہا ہے کہ امن کا ڈھنڈورا سب نے پیٹا لیکن بالآخر عمران خان ہی اسکے لئے آگے بڑھے اور اس اقدام کی تعریف کی جانی چاہیے ۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لفظوں کی جنگ عروج پر ہے جس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں