اداکارہ ہنی شہزادی اپنے بھائی کے علاج کیلئے بھارت روانہ
تازہ ترین : 1

اداکارہ ہنی شہزادی اپنے بھائی کے علاج کیلئے بھارت روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) اداکارہ ہنی شہزادی اپنے بھائی کے علاج کی غرض سے بھارت روانہ ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ہنی شہزادی کے بھائی کو ہیپا ٹائٹس کا مرض لاحق ہے جس کے علاج کیلئے وہ بھارت روانہ ہوئی ہیں جہاں ہنی وہ اپنے بھائی کا علاج کروائیں گی ۔ یاد رہے کہ ہنی شہزادی نے دو ماہ قبل شادی کرنے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرکے سعودی عرب سے واپس آئی تھیں ۔ واپس آنے کے بعد وہ اپنے بھائی کے علاج کیلئے اب بھارت روانہ ہو گئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/02/2014 - 14:31:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں