پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
تازہ ترین : 1

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق امیدواروں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ ہوئی تو ان کی امتحانی قابلیت کی جانچ پڑتال لازم ہو گی۔ میٹرک سے مقرر کردہ تعلیم تک امتحانات میں حاصل کئے گئے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی۔ اس سلسلے میں فرسٹ یا سیکنڈ ڈویژن کی تفریق پالیسی کا حصہ نہیں۔ یہ تاثر درست نہیں کہ سیکنڈ ڈویژن لینے والے کسی آسامی کیلئے امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/02/2014 - 13:54:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں