مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، وزیر اعظم نواز شریف

پیر 3 فروری 2014 12:41

مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، وزیر اعظم نواز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے اور اگر مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں سینیئر تجزیہ نگاروں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے انہیں طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کو درپیش دیگر چیلنجز اور اس کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور معاشی بدحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک میں مذاکرات سے امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، حکومت کی جانب سے پوری سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا اور پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کمیٹی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں مذاکرات کی کامیابی پر لگی ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں