تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ممالک کارکنوں نے جماعت کے اندر مبینہ کرپشن کے ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ممالک کارکنوں نے جماعت کے اندر مبینہ کرپشن کے احتساب کیلئے ٹرانسپیرنسی اکاؤنٹیبلٹی سیل تشکیل دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ممالک کارکنوں نے جماعت کے اندر مبینہ کرپشن کے احتساب کے لئے ٹرانسپیرنسی اکاؤنٹیبلٹی سیل( ٹیک )تشکیل دیا ہے جسکا آئندہ اتوار کو لاہور میں کنونشن بھی متوقع ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف لاس اینجلس سے پارٹی کے ایک متحرک رکن ہونے کے دعویدار اور لاہور سے زبیر نامی کارکن نے ٹیک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو اندرون اور بیرون ممالک سے کروڑوں روپے فنڈز دئیے جاتے ہیں لیکن انکا کوئی حساب کتاب نہیں اور ان میں مبینہ کرپشن کی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیک کے ذمہ داران نے آئندہ اتوار کو لاہور میں کنونشن کے انعقادبھی متوقع ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2014 - 22:58:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں