قومی کرکٹر عمر اکمل سے پولیس کے ناروا رویے کیخلاف پرستاروں کااحتجاجی مظاہرہ

اتوار 2 فروری 2014 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) قومی کرکٹر عمر اکمل سے پولیس کے ناروا رویے کیخلاف انکے پرستاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر عمر اکمل کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کے خلاف گڑھی شاہو میں کرکٹر عمر اکمل کے پرستار نوجوانوں نے مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ عمر اکمل قومی ہیرو ہے ، وارڈن نے سستی شہر ت کے لئے از خود جھگڑا کیا اور پھر مقدمہ بھی درج کر ادیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور واقعے کی تحقیقات کر ا کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں