چیئرمین پی سی بی کا آئی سی سی بگ تھری کے معاملے پر پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، صورتحال سے مکمل آگاہی دینے اور مشاورت کیلئے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ‘ ذرائع

اتوار 2 فروری 2014 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے آئی سی سی بگ تھری کے معاملے پر پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط ارسال کر دیا ، صورتحال سے مکمل آگاہی دینے اور مشاورت کیلئے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنی بحالی کے بعد پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے دوسری بار رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کئے گئے خط میں انہیں دبئی میں آئی سی سی کے ہونیوالے اجلاس اور بگ تھری کے معاملے پر آگاہ کیا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پیٹرن چیف سے مشاورت درکار ہے اس لئے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے ۔ یاد رہے کہ ذکاء اشرف اس سے قبل اپنی بحالی کے فوری بعد بھی پیٹرن چیف سے ملاقات کے لئے خط لکھ کر وقت مانگ چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں