تین بڑوں کی حکمرانی ، لائحہ عمل ط کر نے کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس (کل)لاہور میں ہوگا ،گورننگ بورڈ میں بگ تھری کے منصوبے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائیگی

اتوار 2 فروری 2014 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) آئی سی سی پر تین بڑوں کی حکمرانی کے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس (کل) لاہور میں ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس میں تمام ممبرانش شریک ہونگے گورننگ بورڈ میں بگ تھری کے منصوبے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس 28 اور 29 فروری کو دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں بگ تھری تجاویز کو پیش کیا گیا تھا تاہم پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقن بورڈ کے سربراہان کی مخالفت کی وجہ سے اجلاس بغیر کسی نتیجہ کو پہنچے ختم ہوا تھا اور اب آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں ان تجاویز پر دوبارہ بحث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں