اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 2 فروری 2014 12:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ توانائی بحران اور دہشت گردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، حکومت ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے باہمی مشاورت سے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے ، انہیں یقین ہے کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ کئے جانے والے مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، اس کے علاوہ وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔

اس موقع پر فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے اقدامات اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی جو پالیسی اپنائی ہے اس سے سب کا گلہ دور ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں