غداری کیس: وکلاء کی پانچ رکنی ٹیم آج پرویز مشرف سے ملاقات کرے گی

اتوار 2 فروری 2014 12:24

غداری کیس: وکلاء کی پانچ رکنی ٹیم آج پرویز مشرف سے ملاقات کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وکلاء کی پانچ رکنی ٹیم آج ان سے ملاقات کرے گی۔ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قانونی مشیر غداری کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو عدالت پیش ہونے سے متعلق رائے دیں گے۔ پرویز مشرف کی ضمانت کیلئے دو شخصی ضمانتیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے دو ملازمین ان کی ضمانت دیں گے۔

پرویز مشرف کی ضمانت صرف ضمانتی مچلکوں پر ہو گی۔ مشرف کا ضامن یقین دہانی کرائے گا کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو 25 لاکھ روپے دینے کا پابند ہوگا۔ پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ گرفتاری متعلقہ تھانہ شہزاد ٹاون کو موصول نہیں ہوئے تاہم وارنٹ کی تعمیل کیلئے وفاقی پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں