شارٹ فال کم ہو کر 1900میگا واٹ کی سطح پر آ گیا،لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی

ہفتہ 1 فروری 2014 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء)بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 1900میگا واٹ کی سطح پر آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار9450میگا واٹ جبکہ طلب 11350میگا واٹ رہی۔ ہائیڈل سے 3050‘تھرمل سے 1280جبکہ آئی پی پیز سے 5120میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ شارٹ فال میں کمی کے بعد مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر 5سے 7جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے 10گھنٹے کی سطح پر آ گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں