نام کے ساتھ سے ”محمد “حذف کرنے کی درخواست دینے والے رکن اسمبلی عزیز خان کی نااہلی ..
تازہ ترین : 1

نام کے ساتھ سے ”محمد “حذف کرنے کی درخواست دینے والے رکن اسمبلی عزیز خان کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھ ارسال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپنے نام کے ساتھ ”محمد “حذف کرنے کی درخواست دینے والے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی عزیز خان کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھ دیا جبکہ نااہلی کیلئے عدالت سے بھی رجو ع کر نیکااعلان کر دیا ۔

ہفتے کے روز لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں مر کزی جامع مسجد البدر میں “سیر ت بنی کا نفر نس “سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیرنے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی عزیز خان کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ سے ”محمد “حذف کر نیکی درخواست دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس کہا گیا ہے کہ اپنے نام کے ساتھ ”محمد “حذف کر نے کی درخواست دینے کے بعد انہیں رکن قومی اسمبلی رہنے کاحق نہیں ہے اس لیے ان کو نااہل قرار دیا جائے اگر سپیکر کی جانب سے اسکا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم اسکی نااہلی کیلئے خود عدالت سے رجو ع کریں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 20:57:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں