25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی3 فروری کو لاہور میں منعقد ..
تازہ ترین : 1

25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی3 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری بروزپیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پرآٹھویں قرعہ اندازی ہے ، شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 17:21:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں