قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 32برس کے ہو گئے

ہفتہ 1 فروری 2014 16:11

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 32برس کے ہو گئے ۔آل راؤنڈر شعیب ملک کی ٹینس اسٹار ہیروئن کیساتھ جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہوئی لیکن شادی کے بعد کرکٹر کے لئے کامیابی کے دروازے بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے شادی کے بعد چار سال میں صرف 54میچز کھیلے اور742رنز بنائے جبکہ باؤلنگ میں صرف 13کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔شادی سے پہلے کے 54میچز میں شعیب ملک نے 1519رنز بنائے جن میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں اور ساتھ 26وکٹیں بھی حاصل کیں۔دوسری طرف ثانیہ مرزا کا بھی یہی حال ہے جنہوں نے شادی سے پہلے تیس ٹائٹل جیتے لیکن شادی کے بعد سے اب تک ان کے ٹائٹل جیتنے کی تعداد محض تیرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں