صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 2ارب روپے ..
تازہ ترین : 1

صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 2ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں‘ وزیر خزانہ پنجاب

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ 70فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے اور حکومت نے کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں زچہ و بچہ کو صحت کی مناسب سہولیات میسر نہیں اس کے ساتھ ساتھ غربت‘ ناخواندگی‘ خواتین میں زچہ و بچہ کی معلومات و ہیلتھ سینٹرز تک بروقت نہ پہنچ پانا ، افلاس و دیگر سماجی مسائل اور معلومات سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے و مائیں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر40ملین سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،58ملین افراد ایک کمرے کے گھر زندگی گزار رہے ہیں اور صرف20فیصد آبادی کو تربیت یافتہ نرس /مڈ وائف کی سہولت میسر ہے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 10.9فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 16:11:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں