لاہور میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم حادثاتی طور پر گرفتار

ہفتہ 1 فروری 2014 15:53

لاہور میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم حادثاتی طور پر گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) لاہور میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث اصل ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزم نے تفتیش کے دوران واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کر لیا ہے،ملزم نے پولیس کے بتایا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو گیراج میں کھڑی کرکے واپس جا رہے تھے کہ اسے اوراس کے ایک اور ملزم ساتھی کو بچی نظر آئی جسے انہوں نے اٹھالیا اور گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی ۔

(جاری ہے)

حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال کے باہر چھوڑ کرفرار ہو گئے ۔پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم پولیس نے ملزم کی بیوی اور اس کی بہن کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں