پنجاب حکومت کاجشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ
تازہ ترین : 1
پنجاب حکومت کاجشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی ..

پنجاب حکومت کاجشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)پنجاب حکومت نے امسال جشن بہاراں کے دوران پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہریوں نے اپنے طور پر بھی تیاریاں شروع کر دی تھیں ۔حکومت کو رپورٹس ملی تھیں کہ پتنگ بازوں نے کیمیکل لگی ڈور بڑی مقدار میں محفوظ کر رکھی ہے جس پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جشن بہاراں ہوگا اور ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے لیکن پتنگ بازی نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت اس حوالے سے کام کر رہی ہے اور آئندہ سال اگر کوئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی تو اسکی اجازت دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 14:04:15

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • اشفاق احمد کی رائے : 01/02/2014 - 14:33:32

    شہباز شریف صاحب اللہ کا واسطہ ہے اس خونی کھیل کو ہمیشہ کے لیے بند کردو میں تو کہتا ہوں کہ اس قبیح کھیل کو بند کرنے کے لئیے قانون پاس کروا دیں اگر ایسا ہو جایے تو میرے اور میری فیملی کے سارے ووٹ ہمیشہ کے لئیے آپ کے۔

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں