لاہور:کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ،معاملہ تھانے تک پہنچ گیا
تازہ ترین : 1
لاہور:کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ،معاملہ تھانے تک پہنچ ..

لاہور:کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ،معاملہ تھانے تک پہنچ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)لاہور میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہوا جس کے بعد معاملہ تھانے تک پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی،پولیس کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اوراسے دھمکیاں بھی دیں، کارسرکار میں مداخلت پرکرکٹر عمر اکمل کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور مجھ پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔

واقعے کے بعد عمر اکمل کے والد بھی لبرٹی تھانے پہنچ گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کرکٹر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا گاڑی کے کاغذات طلب کر نے پر ہوا ۔

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 13:51:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں