گلوکارہ فریحہ پرویز کل اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی
تازہ ترین : 1

گلوکارہ فریحہ پرویز کل اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) گلوکارہ فریحہ پرویز ( اتوار ) کو اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی ۔ فریحہ پرویز 2فروری 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا ۔ان کی دو خالہ اور دو کزن بھی پی ٹی وی پر اداکاری کرتے رہے ۔ فریحہ پرویز کو شروع سے ہی گلوکاری سے لگاؤ تھا اور چند ڈراموں میں اداکاری کرنے کے بعد انہوں نے مستقل طور گلوکاری کو اپنا پیشہ بنا لیا جس میں وہ کامیاب رہیں ۔ فریحہ پرویز ( اتوار ) اپنی 44سالگرہ کا کیک لاہور میں کاٹیں گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 13:46:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں